میر علی مردان خان نے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے کویٹہ میں ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔
انہوں نے زور دیا: بلوچستان کی صوبائي حکومت مشترکہ سرحدوں پر تجارت کے شعبے میں موجود مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد کی وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔
بلوچستان کے وزير اعلی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی وفود کی آمد و رفت میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی معاشی گنجائشوں کے بارے میں زیادہ شناخت کی ضرورت ہے۔
اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بھی ایران سے پاکستان جانے والی گيس پائپ لائن پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے پاکستانی عوام ہی نہيں بلکہ پورے علاقے کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران و پاکستان کے گيارہویں سرحدی تجارتی کمیشن کی تشکیل جلد ہوگی، کویٹہ ایوان تجارت کی طرف سے بارٹر ٹریڈ کے نظام پر فوری طور پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا۔
پاکستان میں ایران کے سفیر نے اپنے بلوچستان کے دورے میں اس صوبے کے اعلی سول و فوجی حکام سے ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ